کنگن//زیرو پوائنٹ زوجیلا پر ایک مال بردار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ زوجیلا مقام پر ایک ٹرک نے 26سالہ مشتاق احمد لون ولد محمد جمال لون ساکن سربل سونہ مرگ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں مذکورہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اگر چہ مذکورہ نوجوان کو علاج معالجہ کے لئے پبلک ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ لایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج کے لئے سکمز منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کی ٹانگوں میں شدید چوٹ آئی تھی۔