جموں//ریاستی ویجی لنس کمیشن نے کئی ایف آئی آر کیسوں جو ویجی لنس تنظیم کے پاس زیر تحقیقات تھے کو بند کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹو ں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے چیف ویجی لنس کمشنر کی صدارت میںمنعقدہ سٹیٹ ویجی لنس کمیشن کی ایک خصوصی سٹنگ کے دوران ڈائریکٹر ویجی لنس تنظیم کو ہدایت دی کہ وہ ایسے تمام کیسوں کی فہرست پیش کرےں جن کی تحقیقات کی گئی ہے اور جنہیں سال 2017ءکے دوران ثابت نہ ہونے کے بعد بند کردیا گیا ہے ۔انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ہر ایک کیس کو حتمی رِپورٹ ، لیگل بریف اور ڈائریکٹر ویجی لنس آرگنائزیشن کے تاثرات سمیت پیش کریں۔کمیشن نے مزید ہدایات دی ہیں کہ ایسے معاملات میں حتمی رِپور ٹ کمیشن کی صلاح لئے بغیر عدالتوںمیں پیش نہیں کئے جانے چاہئیں۔