محمد تسکین
بانہال// حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں زیارت دستگیر صاحب کراوہ بانہال میں عرس کے سلسلے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور روایت کے مطابق مقامی لوگوں نے زائرین کیلئے کھانے پینے کے انتظامات رکھے تھے۔ جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی زائرین کی سہولیات کیلئے بجلی ، پانی ، صحت و صفائی اور ادویات وغیرہ کے انتظامات رکھے گئے تھے۔ پچھلے کئی روز سے دستگیر صاحب کراواہ بانہال میں ختمات المعظمات ، درود و ازکار اور شب خوانی کی محفلیں منعقد ہوئیں جس میں مرو وخواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور شبخوانی میں حصہ لیا۔ جمعہ کے روز پانچوں نمازوں کے بعد حضرت شیخ عبد القادر جیلانی اور شاہ ہمدان رحمتہ اللہ علیہ سے منسوب تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔سالانہ عرس کے سلسلے میں بانہال اور رام بن کے علاوہ وادی کشمیر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد کراوہ بانہال پہنچی تھی۔اس موقع پر ملک و قوم کی تعمیر وترقی اور امن و آمان کیلئے اللہ رب العزت سے دعائیں مانگی گئیں۔