سرینگر//چوروں نے خانیار میںزیارت دستگیر صاحب کے عطیہ بکس کا تالا توڑ کر اس سے نقدی چوری کر لی۔ پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو خانیار میں آستان عالیہ کیلئے چندہ جمع کرانے کیلئے مخصوص صندوق کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھے۔نذر و نیاز کے بکس میں جتنے روپے جمع ہوچکے تھے انہیں چوری کیا گیا تھا۔یہاں اس سے قبل بھی سیف توڑنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔