سری نگر//سری نگرپولیس نے ایک خاتون کی پُراسرارموت کا معمہ3دنوں میں حل کرتے ہوئے شوہر کواسکے قتل میں ملوث پایا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ 27ستمبر2021کو تھانہ زکورہ کو اطلاع ملی کہ 50سالہ خاتون سلیمہ زوجہ عبدالرحمان ڈار ساکن کھڈونی کولگام حال گلستان کالونی گلاب باغ زکورہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے،کوکچھ نامعلوم افراد نے اس کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس معلومات پرپولیس تھانہ زکورہ میں ایف آئی آر نمبر 104/2021تحت سیکشن302آئی پی سی ایک کیس درج کیاگیاتحقیقات شروع کی گئی ۔ایس پی حضرت بل کی نگرانی میں ایس ڈی پی ائو شوکت احمد اور ایس ایچ ائو زکورہ پرویز احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایف ایس ایل ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، حالات اور تکنیکی شواہد اکٹھے کئے۔ عینی شاہدین کی جانچ کی اور چند مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی جس کے نتیجے میں تفتیشی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا ۔گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کی شناخت عبدالرحمان ڈارولد غلام محمد ڈار ساکنہ کھڈونی کولگام کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت گلاب باغ میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے اورشیرکشمیرزرعی یونیورسٹی شالیمار میں ملازم ہے۔ ملزم مقتول خاتون کا شوہر ہے اور قتل کا مقصد ازدواجی تنازعہ تھا۔ ملزم نے جرم میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس فوری کارروائی کو سراہا ہے۔
زکورہ میں خاتون کی پُراسرار موت کا معمہ حل، شوہر گرفتار
