کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے زچلڈارہ راجواڑ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جنگلی جانورو ں نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران دہشت مچا دی ہے جس کی وجہ سے آ بادی سخت پریشان ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بندر دن دھاڑے بستیوں میں داخل ہوتے ہیں اور لوگو ں کا جینا حرام کر دیتے ہیں ۔ایک مقامی سماجی کارکن زاہد جمال بانڈے نے بتا یا کہ جا ڑے کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی جنگلی جانورو ں نے راجواڑ کی بستیو ں کا رخ کیا ہے اورگزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بندروں اور دیگر جنگلی جانورو ں نے زچلڈارہ راجواڑ میں اپنا ڈھیرہ ڈال دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ دن دھاڑے جنگلی بندر یہا ں داخل ہو کر مکانو ں میں گھس جاتے ہیں اور وہاں پرجمع غذائی اجناس کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو تہس نہس کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچو ں میں ایک خوف سا طاری ہو گیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے وائلڈ لائف محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جنگلی جانورو ں کو قابو کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں ۔