کوٹرنکہ //تعلیمی زون خواص کے مڈل سکول نارلہ ماجرہ میں ٹیچروں کی غیر حاضری کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں سکول میں ٹیچروں کی غیر حاصری کی عکاسی کی گئی ہے ۔پی ڈی پی بلاک صدر رمیش سنگھ نے محکمہ تعلیم کی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سکولو ں میں بچوں کی تعلیم کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سکول میں ٹیچروں کی مبینہ طور پر غیر حاضری کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مڈل سکول نارلہ ماجرہ میں تعینات ٹیچر ہفتے میں کچھ ہی دن کچھ گھنٹوں کیلئے سکول میں حاضری دیتے ہیں جبکہ باقی دن سکول اور بچوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مڈل سکول نارلہ ماجرہ میں سٹاف کی حاضری کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔سی ای او راجوری نے مذکورہ شکایت کے سلسلہ میں بتایا کہ سکول میں تعینات ٹیچروں میں سے ایک ٹیچر چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری کے دفتر میں ہے جبکہ دوسرا چھٹی پر ہے جو جلد ہی واپس آجائے گا ۔