سرینگر //سرینگر پولیس نے لاپتہ معمر شخص کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔ 4جون کو محمد یاسین وانی ولد ثنا ا ﷲ وانی ساکنہ ٹینگ پورہ زونی مر سرینگر نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی کہ اُس کا والد 75سالہ ثنا ا ﷲ وانی4جون سے اچانک لاپتہ ہو گیا اور بسیار تلاش کے باوجود اُس کا اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔ اس ضمن میں زڈی بل پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ اگر کسی کو بھی اس گمشدہ شخص کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن زڈی بل کے فون نمبرات 9419000334, 01942422133, 9596770868,یا پی سی آر سرینگر کے فون نمبرات 9596222550, 9596222551, 01942477568 پر رابط قائم کرسکتا ہے۔ پولیس کنٹرول روم کشمیر کے ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔