بارہمولہ//زنڈفرن بارہمولہ کو سرینگر مظفرآباد شاہراہ سے جوڑنے وا لی ایک رابطہ سڑک کافی خستہ ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آباد ی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ سڑک کئی برس قبل محکمہ آر اینڈ بی نے اپنی تحویل میں لی تھی لیکن آج تک اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ ز نڈفرن سے شیری پٹرول پمپ تک اس سڑک سے یہاں کی آبادی کو کافی آرام پہنچتا تھا تاہم اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن گئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کیلئے چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے ۔ایک مقامی شہری نثار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سڑک کی خستہ حالی سے مقامی آبادی بالخصوص طلاب کو کافی آسائش ہو تی تھی جبکہ زمینداروں کو بھی فائدہ تھا کیونکہ وہ اسی سڑک سے اپنی کھیتوں تک آتے جاتے تھے ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔