Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

زندگی زندہ دلی کانام ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 آج کل پوری دنیاکا حال بے حال ہے ا ور ہر مرد و زن بے چین زندگی گذار رہا ہے؟ دنای کو چھوڑیئے ، آپ اپنی بستی میں تھوڑی سی چہل قدمی کیجئے تو آٹھ دس میڈیکل شاپوں،ڈائیگناسٹک سنٹروں ، بہاری مزدوروں، پنجابی تُرکھانوں سے ضرور آنکھیں چار ہوں گی ۔ ماضی میں اس کے برعکس بازاروں اورمحلوں میں صرف کشمیری درزی، نانوائی، سبزی فروش ، گوالے، قصائی، پنساری ، لوہار، پنبہ والے، (پُیہ ووُن) یا طلائی گر (تِل دوز) اوردیگر کشمیری ہنر مند کار یگر کی دکانیں ملاکرتی تھیں۔ اُن ایام میں ہر طرف خوش حالی ہی خوش حالی تھی ،آج کل یہ سب غائب ہیں اور ہر زبان پر ایک ہی جملہ ہوتاہے: میں بیمار ہوں؟ حقیقت یہ ہے کہ صحت خدا کی عظیم نعمت اور تحفہ ہے۔ اس عظیم امانت کی قدر اور حفاظت میں کبھی لا پرواہی نہ برتئے۔ ایک بار صحت بگڑ گئی تو زندگی میں مشکلات  ڈیراڈالتے ہیں۔ صحت کے معاملے میں کو تا ہی کرنا بے حسی بھی ہے اور خدا کی نا شکری بھی۔ انسانی زندگی کا اصل جو ہر ایمان، اخلاق اور عقل و شعور ہے اور عقل و اخلاق اور ایمان و شعور کی صحت کا دارو مدار بھی بڑی حد تک جسمانی صحت پر ہے۔ کمزور اوربیمار ولاغر جسم میں عقل و دماغ بھی کم کمزور ہی ہوتے ہیں۔ ایسی کمزوری سے زندگی اُ منگوں، ولولوں اور حوصلوں سے محروم ہو جاتی ہے ۔ جب کسی کے ارادے اور جذبات سرد اور مضمحل پڑیں تو ایسی بے رونق زندگی وبال ِجان بن جاتی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ جسم میں جان ہو ، قلب میں نیک ارادے ہوں، حوصلوں میں بلندی ہو ، جگر میں ولولے، اُمنگیں اور عمدہ جذبات ہوں۔ اس کے لئے لازمی ہے کہ ہمیشہ خوش و خرم، ہشاش بشاش اور چاق و چو بند رہئے۔ خوش باشی، خوش اخلاقی ، مسکراہٹیں اور زندہ دلی سے آراستگی دراصل زند گی کی  منہ بولتی علامات ہیں ۔ غم، غصہ، رنج و فکر، حسد، جلن، بد خواہی، تنگ نظری، مردہ دلی اور دماغی اُلجھنیںزندگی کو اجیرن بناتی ہیں ۔ یہ وہ موذی بیماریاں ہیں جوصحت کی بد ترین دشمن ہیں۔ لازم ہے کہ اپنے جسم پر برداشت سے زیادہ بو جھ ڈالیں، نہ جسمانی وذہنی قوتوں کو ضائع کیجئے ۔ ان انعامی قوتوں کا حق یہ ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے ، ان سے عدل کے ساتھ کام لیا جائے۔ صحت مند زندگی شاہانہ عیش وآرام اور سہل انگاری کی متقاضی نہیں بلکہ محنت و مشقت کی طلب گار ہے، اس لئے گھر کا کام کاج اپنے ہاتھ سے کریں، چلنے پھر نے اور تکالیف برداشت کرنے کی عادت ڈالیں، آرام طلبی، سستی اور عیش کوشی سے پر ہیز کریں ۔ان چیزوں سے آپ ایک بھر پور مردانہ زندگی جی سکتے ہیں ۔ اسلام کی نظر میں پسندیدہ خاتون وہی ہے جو گھر کے کام کاج میں ہمہ تن مصروف رہتی ہو ، شب وروز اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو ہنستے مسکراتے اداکرتی ہو ، اس کے چہرے بشرے سے محنت کی تکان بھی جھلکے اورباور چی خانے کے دھوئیں کا ملگجاپن بھی۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے : سیدھے سادھے رہو، میانہ روی اختیار کرو اور ہشاش بشاش رہو۔ اگریہ اصول ہم اپنائیں تو نہ قدم قدم پرمیڈیکل شاپوں کی ضرورت رہے گی اور نہ غیر ریاستی مزدوروں اور کاریگروں کی حاجت۔ آخر پر یہ دعائے رسولؐ:خدایا !میں اپنے کو تیری پناہ میں دیتا ہوں، پر یشانی سے ،غم سے ،بے چار گی سے،سستی اور کاہلی سے ،قرض کے بوجھ سے اور اس بات سے کہ لوگ مجھ کو دبا کر رکھیں۔ (بخاری و مسلم) ۔
رابطہ  : 9469679449
E-mail:[email protected]

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گاندربل میں منشیات فروش پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار:پولیس
تازہ ترین
پونچھ میں شری بابا بدھا امرناتھ یاترا 28 جولائی سے شروع ہونے کا امکان
پیر پنچال
کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے:ترون چگ
برصغیر
ریزرویشن معاملہ:حکومت رپورٹ کو چھپاکرذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کر رہی ہے: پرہ
تازہ ترین

Related

تنہائی کے ہجوم میں گم ہورہی دوستی!

June 19, 2025

مسلمِ اُمت اور سائنسی و ٹیکنالوجی علوم کی ضرورت

June 19, 2025
مضامین

اسرائیلی جارحیت سےدنیا جنگ کے دہانے پر !

June 19, 2025
مضامین

اسرائیل کی پیش قدمی اور مسلم امہ کی چشم پوشی

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?