زنانہ کالج گاندھی نگرمیں تقریری مقابلہ منعقد

جموں//گورنمنٹ پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرنے وویکانندکیندرا کنیاکماری کے اشتراک سے ایک تقریری مقابلہ بعنوان ’’شکاگو اڈریس بائے سوامی وویکانندا،دیئر امپیکٹ آن انڈیا اینڈدی ورلڈ‘‘ منعقدہوا۔اس دوران وزیر مملکت تعلیم، ثقافت، فلوریکلچراورہارٹیکلچر پریاسیٹھی مہمان خصوصی تھیں۔ڈاکٹر کوشل سموترہ کالج پرنسپل نے مہمانوں کااستقبال کیااور وویکانندکی امن اوربھائی چارے سے متعلق فلاسفی پرروشنی ڈالی۔اس دوران تقریری مقابلے میں جموں ڈویژے کے آٹھ کالجوں کے طلباء نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر پریاسیٹھی نے طلباء کی صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کیلئے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہااورطلباء کومبارکبادپیش کی۔ اس موقعہ پر پہلی پوزیشن پریڈکالج کی انجلی رینہ ، دوسری گاندھی نگرکالج کی ہرسمرت کور اورتیسری پوزیشن کالج آف ایجوکیشن کی منوشرما نے حاصل کی۔