سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈپٹی کمشنر سرینگر کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب پر نیشنل جینرک ڈاکیومنٹ رجسٹریشن سسٹم ( این جی ڈی آر ایس ) شروع کیا ۔این جی ڈی آر ایس کے تحت موجودہ دستی رجسٹریشن نظام کو آن لائن رجسٹریشن نظام میں تبدیل کیا گیا ۔ اس نئے نظام کے تحت زمین کی خرید و فروخت یا انتقال کی تمام کارروائی آن لائن رجسٹر ہو گی اور اسٹمپ پیپر کو ای سٹیمپ میں بدل دیا گیا ہے ۔ یہ کاروائی سٹاک ہولڈنگ کارپوریشن آف انڈیا کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی ۔ جموں کشمیر این جی ڈی آر ایس کا حصہ بننے والی ملک کی دس ریاستوں اور یوٹیز میں ایک ہے ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس نظام کے شروع ہونے سے حکومت نے ایک جوابدہ اور شفاف انتظامی نظام کے قیام کی جانب ایک اور قدم بڑھاناہے جس کا مقصد عام شہری کی فلاح و بہبود یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کا مقصد فوری اور بلا رکاوٹ خدمات کی فراہمی شفاف طریقہ پر یقینی بنانا ہے اور نظام کے تحت دستاویزات کی آن لائین اپ لوڈنگ رجسٹرار دفتر کے ساتھ ملاقات کا تعین کی ای سٹیمپ اور رجسٹریشن کے دفتر کا صرف ایک مرتبہ دورہ یقینی بن گیا ہے ۔ اس طرح یہ سارا عمل صرف 15 منٹ تک محدود ہو گیا ہے جس میں کئی مرحلوں کے پیش نظر کئی دن لگتے تھے اب یہ تمام پانچ مرحلے ایک ڈیجٹل عمل کے تحت لائے گئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے این جی ڈی آر ایس کے ذریعے سرینگر کے شہری کیلئے انڈورسمنٹ ڈیڈ اور ای سٹیمپ جنریٹ کر کے اس نظام کا آغاز کیا ۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سرینگر نے لفٹینٹ گورنر کو ضلع میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹائیزیشن کے عمل میں پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ جمع بندیوں کی صد فیصد اپ ڈیشن اور ڈیجٹائیزیشن کی تکمیل کے علاوہ 558 اسٹیٹس این جی ڈی آر ایس پورٹل پر ڈیجٹائیزڈ اور اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں اور اب تک ضلع سرینگر میں 46 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این جی ڈی آر ایس محکمہ مال اور زمین مالکان اور خریداروں کیلئے تجارت میں آسانی فراہم کرے گا ۔ پہلے مرحلے میں ضلع سرینگر کے علاوہ جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ اور اودھمپور کے چار اضلاع کو این جی ڈی آر ایس کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو یہ نظام 31 اکتوبر 2020 سے قبل باقی ماندہ یونین ٹیر ٹری میں شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ این جی ڈی آر ایس قومی یکجہتی کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور ایک ملک ایک سافٹ وئیر کی جانب ایک لمبی چھلانگ ہے ۔ سیکرٹری محکمہ لینڈ ریسورسز حکومت ہند نے این جی ڈی آر ایس کے خدو خال کی وضاحت کی اور حکومت جموں کشمیر کو سکیم کی مزید توسیع کیلئے فراہم کئے جانے والے تعاون کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔