رام بن //ضلع میں گرداوروں اور پٹواریوں کی جاری ہڑتال کا ناجائز فائدہ لیتے ہوئے زمین مافیا نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے۔ضلع صدر دفتر میں بعض مقامات پر سرکاری اراضٰ ہپر ناجائز تعمیرات کھڑے کئے جا رہے ہیں کیونکہ قابضوں کو علم ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے ان کی تعمیری کام پر کوئی روک نہیں لگا سکتا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ یہ تعمیر میونسپل کمیٹی کے دائرہ اختیار میں ہو رہا ہے لیکن میونسپل حُکام اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار وں کا انکے ساتھ سانٹھ گانٹھ ہے جسکی وجہ سے یہ تعمیری کام ہو رہا ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اسکا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ناجائز تعمیر کو منہدم کرنیکی اپیل کی ہے۔