عارف بلوچ
اننت ناگ//زملگام پریمیر لیگ اتوار کے روز اختتام پذیر ہوئی۔مقامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹورنمنٹ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل ڈورو اور بٹہ گنڈ کے بیچ کھیلا گیا۔بٹہ گنڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اور میں 198 رن بنائے۔ جواب میں ڈورو کی ٹیم 180 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔سنسنی خیز مقابلے کے دوران شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود رہی جن میں خواتین بھی شامل تھی۔
اس موقع پر اے ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر فرحت، جو کہ اسی علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں،نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں انعام سے نوازا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سٹیڈیم کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کے لئے معاملہ سپورٹس محکمہ کے ساتھ اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ کھیل کے دوران شائقین کرکٹ کے بیچ نوک جھونک بھی ہوئی جس کے بعد پولیس طلب کرنا پڑی اور فائنل اختتام کو پہنچ گیا۔