بڈگام//زری گنڈ بڈگام میں مسافر بس لڑھکنے سے 6مسافر زخمی ہوئے۔ بڈگام سے بس زیر نمبر JKO1C-8138 رایتھن خانصاحب جارہی تھی کہ زری گنڈ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کنارے پر لڑھگ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 زخمی افراد کو مزید علاج معالجہ کے لئے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔پولیس نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اس ضمن میں کیس زیر نمبر31/2021درج کرلیاگیا ہے۔