سرینگر // سکاسٹ کشمیر میں زیر تعلیم 6طلبا جوکہ بغیر اجازت کے گنگہ بل جا کر لاپتہ ہوئے تھے ،کو پولیس پارٹی نے باز یاب کرکے یونیورسٹی انتظامیہ کے سپرد کیا۔ سکاسٹ کشمیر کی انتظامیہ نے رپورٹ درج کی کہ 14اگست کو یونیورسٹی میں زیر تعلیم چھ طلبا ء اجازت نامہ کے بغیر ہوسٹل چھوڑ کر چلے گئے اورپھر واپس لوٹ کے نہیں آئے۔چنانچہ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے ایس ایچ او گاندربل کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی اور پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے طلبا کو گنگہ بل سے باز یاب کرکے یونیورسٹی حکام کے حوالے کیا۔