ری اولیویشن میں پاس 12ویں کے طلباء کاداخلہ معاملہ

 جموں//نیشنل سیکولرفورم نے بارہویں جماعت میں کچھ نمبرات سے فیل ہونے کے بعدری اولیوشن فارم کے ذریعے پاس ہوچکے طلباء کوکلسٹریونیورسٹی میں بیچلرڈگری کے سمسٹر1 میں داخلہ نہ دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس دوران این ایس ایف کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ کلسٹریونیورسٹی کا طلباء کے تئیں رویہ ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جن طلباء نے ری اولیویشن نتیجے میں کامیابی حاصل کی ہے ان کوداخلہ دینے سے کلسٹریونیورسٹی نے منع کردیاہے جو کہ طلباء کے مفادات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ ایساکرکے کلسٹریونیورسٹی طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این ایس ایف طلباء کے ساتھ اس زیادتی کوبرداشت نہیں کررہی ہے۔ اس دوران مظاہرے کی قیادت انشوشرماکررہے تھے۔