نئی دہلی //گزشتہ ماہ خوفناک کار حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہونے والے معروف بھارتی کرکٹر ریشابھ پنت نے اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ریکوری کا عمل شروع ہوگیا ہے، میں آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ ریشابھ پنت گزشتہ ماہ بھیانک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے تھے، حادثے کے نتیجے میں ان کی مرسڈیز گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر گاڑی ہوگئی تھی اور وہ کھڑکی توڑ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹر کے سر، پیٹھ اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے تھے۔