نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے میں 44 سیٹوں ہو رہے انتخابات میں عوام سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔ مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ” جیسا کہ مغربی بنگال انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ شروع ہو گئی ، میں آج لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ میں بالخصوص نوجوانوں اور خواتین سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کرتا ہوں“ ۔ مغربی بنگال میں آج سخت سکیورٹی کے درمیان چوتھے مرحلے کے انتخابات میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ۔یواین آئی