سرینگر//انڈین ریڈکراس سوسائٹی کے جموں کشمیرشاخ نے کشمیرکی تین معروف رضاکارتنظیموں کو55آکسیجن کنسنٹریٹرفراہم کئے۔یہ کنسنٹریٹر سوسائٹی کے اعزازی جنرل سیکریٹری کفایت حسین رضوی نے سابق جنرل سیکریٹری ریڈکراس جموں کشمیر،محمدشفیع راتھر اور دیگر کی موجودگی میں رضاکار تنظیموں کے حوالے کئے ۔یہ کنسنٹریٹرضرورت مند مریضوں کو ان رضاکارتنظیموں کی وساطت سے فراہم کئے جائیں گے ۔اس موقعہ پراعزازی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ریڈ کراس جوایک عالمی تحریک ہے ،ضرورت مندوں تک جب بھی ضرورت ہو،پہنچ جاتی ہے ۔رضوی نے رضاکار تنظیموں کو ہدایت دی کہ وہ ڈسٹرکٹ ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے رہنماخطوط کے مطابق ضرورت مندوں کو یہ کنسنٹریٹر مفت فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ رضارتنظیموں کو یہ کنسنٹریٹر دینے کا مقصددورافتادہ علاقوں کے لوگوں تک ان سہولیات کو بہم پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کی رضاکارتنظیموں کو بھی اسی طریقے پر یہ کنسنٹریٹر فراہم کئے جائیں گے۔