اننت ناگ// ریٹریننگ آفیسر پارلیمانی حلقہ3اننت ناگ خلیل جہانگیر نے اسسٹنٹ آفیسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران اننت ناگ،کولگام،پلوامہ اور شوپیان میں لوک سبھا چنائو کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع کے اسمبلی حلقوں کے تمام اسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران چنائو کے احسن انعقاد،بشمول ٹرانسپورٹیشن پلان،چنائو مواد کو حاصل اورتقسیم کرنے ،چنائو عملے کی تیاریوں،الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی رینڈومائزیشن ،پوستل بیلٹ سسٹم اوردیگر پہلوئوں کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران چنائو عمل کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط پر من وعن آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
ریٹریننگ آفیسراننت ناگ نے چنائو تیاریوں کاجائزہ لیا
