ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا وجے پور میں احتجاج

سانبہ // آل جموں و کشمیر ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے فورم (AJKRPPF) کی جانب سے یہاں سانبہ میں ہفتہ کے روزاپنے بقایا مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ایک بیان کے مطابق مظاہرین کی قیادت رگھو بیر سنگھ کر رہے تھے، جس میں ریٹائرڈ اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔مظاہرین سرکا رمخالف نعرے بلند کر رہے تھے،مظاہریں کا الزام ہے کہ وہ اپپنے مطالبات کے سلسلہ میں بدستور احتجاج کرتے ہیں لیکن سرکار ان کے مسائل پر کوئی دھیان نہیں دیتی ہے۔ان کا الزام ہے کہ جے اینڈ کے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے تنخواہوں میں تفاوت ابھی بھی جاری ہے کیونکہ سرکار نے حکم نمبر  229-F 2014, بتاریخ17 ۔اکتوبر 2014 کا اطلاق موجودہ تاریخ سے کیا ہے،جبکہ اس حکم کا اطلاق 1996  سے جاری کرنے کی ضرورت ہے ،جب کہ تنخواہ کمیشن لاگو کیا گیا ہے۔مظاہرین نے اس حکم کا اطلاق 1996  سے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اسکے علاوہ انہوں نے میڈیکل الائونس کو بڑھا کر اسے تین ہزار روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔فورم نے پولسی اہلکاروں کے لئے فوج و دیگر نیم فوجی دستہ پت کیش لیس ہیلتھ کئیر پالیسی لاگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین میں کرنیل سنگھ ، محمدحسین ، اوتم سنگھ ، جگدیش راج شرما ، اشوک شرما ،نریش سمبیال ،منوہر لعل، ہیم راج ، مہندر سنگھ ،دیوی داس، سندل سنگھ ،جگدیش سنگھ ،تیرتھ رام شرما اور مدن لعل وغیرہ بھی شامل تھے۔