رام بن//ہفتہ کی شام کو لاپتہ ریٹائرڈ ٹیچر کی لاش کو 40 دن بعد سلال ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ جیوتی پورم ریاسی سے نکا لی گئی ہے۔رام بن پولیس کے مطابق 63سالہ مقتول ماسٹر شمس الدین وانی ساکن النباس حال وارڈ نمبر 4رام بن ریٹائر ٹیچر کو 30مئی 2017کو آخری بار کھو باغ کے نزدیک دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے رشتہ داروں نے ایک گمشدگی رپورٹ پولیس سٹیشن رام بن میں لکھوائی تھی جس پر پولیس نے گمشدہ کی تلاش شروع کردی تھی ،ہمارے منصب نے ہفتہ کی شام کو اطلاع دی کہ جیوتی پورم کے نزدیک ایک جزوی طور مسک شدہ لاش ملی ہے ۔پولیس کی ایک ٹیم رشتہ داروں کے ہمراہ موقعہ پر گئی اور شناخت کے بعد ریاسی میں طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد رام بن پولیس نے لاش آخری رسومات کیلئے رشتہ داروں کے حوالے کی۔ اتوار کو ان کے آبائی گائوں میں ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔