نئی دہلی// مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے منگل کو کئی نئے پلان لانچ کئے ۔جیو کے یہ پانچ پلان 399 روپے ، 599 روپے ، 799 روپے ، 999 روپے اور 1499 روپے والے نئے پلان ہیں۔لامحدود وائس کالنگ اور ایس ایم ایس کے ساتھ صارفین کو جیو پوسٹ پیڈ پلس پلان میں نیٹ فلکس، امیزون، پرائم، ڈزنی، ہاٹ اسٹار کا مفٹ سبسکرپشن بھی ملے گا۔فیملی پلان اور ڈاٹا رول اوور کی سہولت بھی ان پلان میں موجود ہے ۔ یعنی اگر اب پلان کا ڈاٹا استعمال نہیں کرپاتے ہیں تو وہ اگلے مہینے میں جڑ جائے گا۔جیو پوسٹ پیڈ پلان بین الاقوامی سفر کرنے والے صارفین کے لئے کئی سہولتیں لے کر آیا ہے ۔ بین الاقوامی سفر پر صارفین کو ان فلائٹ کنیکٹی ویٹی ملے گی۔ اس طرح کی خدمات ملک میں پہلی مرتبہ پیش کی گئی ہے ۔امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں اب فری انٹرنیشنل رومنگ ملے گی۔ دنیا میں کہی سے بھی ہندوستان میں کال اب ایک روپے فی منٹ کی شرح سے ہوگی۔ حالانکہ اس کے لئے وائی فائی کالنگ کا استعمال کرنا پڑے ۔ اگر ہندوستان سے باہر دنیا میں کہیں بھی کالنگ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے پچاس پیسے فی منٹ ادا کرنے ہوں گے ۔ انٹرنیشنل رومنگ سروس 1499 روپے کے پلان کے ساتھ ہی مہیا ہے ۔جیو کے ڈائرکٹر آکاش امبانی نے نئے پوسٹ پیڈ پلس پلان کے بارے میں بتایا کہ ‘‘جیو پوسٹ پیڈ پلس کو پیش کرنے کا اس سے بہتر وقت ہوہی نہیں سکتا۔ چالیس کروڑ صارفین ہماری خدمات سے مطمئن ہیں اور اب ہم اپنی خدمات کی توسیع پوسٹ پیڈ زمرے میں بھی کرنا چاہتے ہیں۔’’جیو پوسٹ پیڈ پلس کو پوسٹ پیڈ صارفین کی ضرورتوںکو دھیان میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ۔ یہ قابل اعتماد اور اعلی کوالیٹی والی کنکٹی ویٹی، ان لمٹیڈ پریمیم انٹرٹینمنٹ، کفایتی بین الاقوامی رومنگ، جدید بہترین سہولتوں اور سب سے اہم صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان میں ہر پوسٹ پیڈ صارفین اس کا پورا استعمال کرے گا۔’’جیو کے 399 روپے والے بیسک پوسٹ پیڈ پلس پلان میں 75 جی بی ڈاٹا ملے گا۔ وہیں 599 روپے میں 100 جی بی ڈاٹا کے ساتھ ایک مزید فیملی سم کارڈ بھی موجود ہوگا۔ ہر فیملی سم کارڈ کے لئے 250 روپے مزید ادا کرنے ہوں گے ۔ 799 روپے میں 150 جی پی ڈاٹا ور دو فیملی سم کارڈ لئے جاسکیں گے ۔ وہیں 3 فیملی سم کارڈ کے ساتھ 200 جی بی ڈاٹا کے لئے یوزرس کو 999 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔1499 روپے میں 300 جی بی ڈاٹا کے ساتھ امریکہ اور یو اے ای میں ان لمٹیڈ وائس اور ڈاٹا بھی یوزرس کو ملے گا۔ 399 روپے سے لے کر 799 روپے تک کے پلان میں 200 جی بی تک ڈاٹا اگلے مہینے میں رول اوور ہوگا وہیں 1499 میں 500 جی بی تک رول اوور کی سہولت ہوگی۔ جیو پوسٹ پیڈ پلس پلان میں کمپنی نے سم کی فری ہوم ڈلیوری اور ایکٹی ویشن بھی آفر کیا ہے ۔یواین آئی