ریشم کے تاجروں کے مسائل حل کئے جائینگے

سرینگر// مرکزی جوائنٹ سکریٹری (سلک) ، وزارت ٹیکسٹائل سنجے شرن نے سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر سریکلچر جموں و کشمیر  منظور احمد قادری ، ڈائریکٹر سی ایس آر اینڈ ٹی آئی پانپور ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ایس ڈی آئی ڈی کشمیر ، پروجیکٹ ایگزیکٹو آفیسرز دیگر افسران ، ریشم کے تاجروں اور اس صنعت سے وابستہ کسانوں نے اس اجلاس میںشرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جموں کشمیرنے جوائنٹ سکریٹری کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں آگاہ کیا اور مختلف اسکیموں اور پروگراموں کی پاورپوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی۔جوائنٹ سکریٹری (سلک) نے اہم اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ اہم معاملات اٹھائے ۔انہوں نے غنچہ ابریشم سے وابستہ کاشتکاروں اور ریشم کے تاجروں کو اس  بات کا یقین دلایا کہ ان کے مسائل کواطمینان کے مطابق حل کیا جائے گا۔شرن نے شعبہ کو ترقی دینے اور مختلف اقدامات کے لئے محکمہ کی تعریف کی۔