جموں//جے اینڈکے پہاڑی کلچرل اینڈویلفیئرفورم نے گورنرانتظامیہ کی طرف سے پہاڑی زبان بولنے والے طبقہ کوملازمتوں میں تین فیصدی ریزرویشن سے متعلق بل کی منظوری کاخیرمقدم کرتے ہوئے ریاستی گورنرستیہ پال ملک کاپہاڑی طبقہ کی دیرینہ مانگ کوپوراکرنے کےلئے شکریہ اداکیا۔ فورم کی طرف سے جاری پریس بیان میں کہاگیاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے جے اینڈکے ریزرویشن (ترمیمی )بل 2014 کومنظوری ملی ۔اس سلسلے میں سابق ایم ایل سی رشیدقریشی اورسیدمشتاق بخاری نے ریاستی گورنرکاپہاڑی عوام کی بہبودکے سلسلہ میں اہم اورتاریخی فیصلہ لینے کےلئے شکریہ اداکیا۔انہوں نے طبقہ کو ریزرویشن ملنے پر پہاڑی طبقہ کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ پہلے این سی ۔کانگریس حکومت نے اس بل کواسمبلی میں پاس کیاتھااورپھربعدمیں پی ڈی پی نے بل کومنظورکیاتھالیکن اس کے باوجودآخری مرحلے پربل کوگورنرنے منظورنہیں کیاتھا جس کی وجہ سے پہاڑی طبقہ کوگہرادھچکالگاتھا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنرستیہ پال ملک نے پہاڑی طبقہ کے ریزرویشن بل کومنظورکرنے کوتاریخی فیصلہ قراردیا۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ اس فیصلے سے پہاڑی طبقہ کی اقتصادی حالت بہترہوگی اورنوجوانوں کوروزگارکے مواقعے ملیں گے۔
کانگریس کی جانب سے پہاڑی طبقہ کومبارکبادپیش
جموں//کانگریس نے ریاست کے پہاڑی زبان بولنے والے طبقہ کے لوگوں کے لئے گورنر انتظامیہ کی جانب سے 3 فیصدی ریزرویشن سے متعلق بل کی منظوری کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے۔یہاں جاری مشترکہ پریس بیان میںکانگریس لیڈران نے ریاست میں پہاڑی طبقہ کے لوگوں کے لئے ریزرویشن کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس۔این سی مخلوط حکومت کے دورمیں سب سے پہلے پہاڑی طبقہ کے کاذکےلئے پہاڑی ریزرویشن بل کی سفارشات پیش کی تھیں لیکن کچھ قانونی لوازمات کی وجہ سے ریزرویشن کابل منظورنہیں ہوسکاتھا۔پہاڑی طبقہ کےلئے تین فیصدی ریزرویشن کی منظوری کے فیصلے کاخیرمقدم کرنے والے کانگریس لیڈران میں چیف ترجمان رویندرشرما،سابق وزیر شبیراحمدخان سابق چیئرمین قانون سازکونسل جہانگیرحسین میر، سابق ایم ایل اے اورسینئرلیڈراشوک شرما، راجندرسنگھ کاکا ، کرامت ملک، شکیل میر ،زاہدملک، سشیل شرما،لولی گپتا،راجندرپرشادودیگران شامل ہیں۔