ریزروڈ کٹاگریز ایمپاورمنٹ الائنس کا وفد الطاف بخاری سے ملاقی

جموں//جموں وکشمیر ریزروڈ کٹاگریز ایمپاورمنٹ الائنس کا ایک وفد جموں میں اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی ہوا۔ وفد کی قیادت پارٹی صوبائی صدر منجیت سنگھ، ایس سی ریاستی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت اور جے کے آر سی ای اے ورکنگ صدر پروفیسر جے ایل تھاپا کر رہے تھے۔ انہوں نے الطاف بخاری کو خود رپیش مسائل ومشکلات کی جانکاری دی اور مطالبہ کیاکہ آئین ِ ہند کے تحت سبھی آئینی حقوق کا فائیدہ درج فہرست قبائل/درج فہرست ذاتوں اور او بی سی طبقہ جات کو دیا جائے جس میں ملازمتوں کی ترقی میں ریزرویشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریزرویشن رولز کے تحت ایس سی /ایس ٹی طبقہ جات کے افسران وملازمین کو عدالت عظمیٰ کی ہدایات کے باوجود پرموشن میں ریزرویشن نہیں دی جارہی۔ عدالت عظمیٰ نے ’اسٹیٹس قو‘بحال رکھنے کا حکم صادر کیاتھا ، البتہ اِن ہدایات کی بیروکریٹس غلط وضاحت کر رہے ہیں۔ پروفیسر جے ایل تھاپا نے بتایاکہ یکم مارچ2019کا پرموشن میں ریزرویشن سے متعلق صدارتی حکم نامے کو بھی تادم تحریر بیروکریٹس نے لاگو نہ کیا ہے جوکہ سریحا جموں وکشمیر ریزرویشن ایکٹ اینڈ رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔ الطاف بخاری نے وفد کو بغور سنا اور یقین دلایاکہ وہ اُن کے جائز حقوق کے لئے لڑائی لڑیں گے۔