بڈگام//ریاضی کے عالمی دن کے موقع پرڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹیکنالوجی بڈگام میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر انچارج پرنسپل شبیراحمدخان نے ریاضی کے خوف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی چیوٹ کی طرف سے پرنسپل وچیف ایجوکیشن افسربڈگام سیدمحمدامین کی نگرانی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئے گئے کام سے طلاب میں ریاضی کے تئیں انسیت پیدا ہوگی ۔باسط گلزار ایک نوجوان ائروسپیس انجینئر نے ریاضی کے خوبصورت ہونے پر مدلل بات کی اور سائنس،ہیومینٹیزاور تاریخ سے اس کے گہرے ربط کواُجاگر کیا۔انہوں نے تمام سائنسی ترقی کو Piکی مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اکویشنزجنہوں نے دنیا کو انسانوں کیلئے رہنے کی ایک بہتر جگہ بنایا ہے ،اسیPiکی وجہ سے ممکن ہوسکی ہیں ۔انہوں نے ریاضی کے ائرسپیس کے ساتھ رشتے کوبیان کرتے ہوئے طلاب کو اکویشنزسے خوفزدہ ہونے کے بجائے لطف لینے کی رہبری کی ۔تمام طلاب اور سامعین نے ان کی تقریر کی تعریفیں کیں۔ چیف ایجوکیشن افسربڈگام نے نہایت ہی عمدہ بیان کیااور طلاب کوروزمرہ کی مشکلات کاریاضی سے حل ڈھونڈنے کیلئے رہنمائی کی ۔