ریاسی //پولیس نے جمعہ کے روز ریاسی میں چار منشیات فروشوںکو گرفتار کرلیا۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر وسیم ہمدانی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے ریاسی بازار میں پٹرولنگ کے دوران ایک دکاندار عارف ملک ولد عاشق حسین ساکن وارڈ نمبر 10ریاسی کوہیم راج ولد ٹھاکر داس ساکن سرالا بگا،محمد رفیق ولد محمد شبیر ساکن جڈ ، منگا رام ولد کیشو رام ساکن سرالا بگا کو اپنے ڈھابہ سے شراب کی پیشکش کرتے پایا ۔انہوںنے بتایاکہ پولیس نے تمام چار افراد موقعہ سے ہی گرفتا رکرلئے اور ان کی تحویل سے شراب کی بوتلیں اور دیگر نشیلی اشیاء برآمد کیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے دکان سیز کرلی گئی ۔اس سلسلے میں پولیس تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 66/2019کاکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔