ریاسی//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ضلع ریاسی کے منشی محمد مختیار بانڈے کی وفات پر ایک ماتمی اجلاس زیر صدارت ضلع و سابقہ وزیر بابو جگ جیون لال منعقد ہوا ۔اجلاس میں طارق بٹ ،راج کمار شرما،رتن لال بھگت،چرن داس ڈوگرہ،ایوب بٹ،بیلی رام،گندھرب سنگھ، مدن لال بھگت کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اجلاس میں بابو جگ جیون لال نے کہا کہ مرحوم نے نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے 50سال سال کام کیا اور لوگوں کی خدمت کی ۔مرحوم ایک پڑھے لکھے سیاسی اور سوج بوجھ رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے اور ہمیشہ غریبوں،مسکینوںکو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے تھیان کی موت سے لوگ ان کی رہنمائی سے محروم ہو گئے ہیںاور ہم سب کیلئے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر کرنا شائد نا ممکن ہے۔ہم سب مرحوم کیلئے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے اس کے بعد تمام ساتھیوں نے ان کی نماز جنازہ میں شمولیت کی ۔