ریاسی // ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے شہری بلدیاتی انتخابات کی تیارویوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا، جس میںانتخابات ڈیوٹی پر معمور افسروں نے شر کت کی۔ انہوں نے ریٹرننگ افسروں اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو اپنی ذمہ واریوں کے سلسلہ میں بات کی۔انہوں نے انتخابی عمل خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے سخت محنت کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرارت پسندوں اور بیرونی اثر و رسوخ کے ساتھ نمٹنے کی بھی ہدایت دی جو انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔اس موقعہ پر انہوں نے آر اوز اور اے آر اوز کے مختلف سوالات کا جواب بھی دیا ۔ضلع کی دو میونسپل کمیٹیوں ،میونسپل کمیٹی ریاسی اور میونسپل کمیٹی کٹرہ کے لئے انتخاب میونسپل الیکشن 2018-کے دوسرے مرحلہ میں منعقد کئے جائیں گے۔اس سلسلہ میں ووٹ 10اکتوبر کو ڈالے جالیںگے جبکہ ووٹ شماری 20 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔
ریاسی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ
