ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی کی قیادت میں سہ روزہ تواریخی اگہار جتو میلے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ، جو کہ27جون سے29جون2018تک منعقد کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں ایس ایس پی ریاسی ،اے ڈی سی ریاسی ، ایس ڈی ا یم کٹرہ،سی ای او، سی ا یم او، ضلع افسروں ،ایگزیکٹو انجینئروں ،تحصیلداروں اور آرگنائزروں و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تہوار مین شرائن میں مختلف کار وائیوں کے ساتھ منایا جائے گا، تاکہ ملک بھر کی دیگ رریاستوں کے لو گوں کو اس میلے کی جانب راغب کیا جا سکے۔بابا جتو مندر ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ڈی سی کو تمام مدعوں اور میلے کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے درکار سہولیات پر تفصیلی بات کی۔ڈی سی نے متعلقہ افسروں کو گلیوں کی صفائی ، راشن کی سپلائی و دیگر اشیائے ضروریہ دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے میلے کیلئے معقول سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔اس دوران جن دیگرمدعوں پر فیصلے لئے گئے ،اُن میںبا با جتو کا ناٹک اور اسٹال قائم کرنا بھی شامل تھا۔اجلاس میں محکمہ صحت و فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو بھی اپنی جانب سے تمام مطلوبہ ضروری اقدام کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں ڈی سی نے شرائن کے گرد و نواح میں پالی تھین کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت بھی دی ۔ڈی سی نے کمیٹی ممبران ،مقامی دوکانداروں اور دیگران سے میلے کا کامیاب بنانے میں تعاون دینے پر زور دیا ۔