ریاسی/ این ایچ پی سی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق سلا ل پاﺅر اسٹیشن کی جانب سے ریاسی کے کورٹ کمپلیکس اور ضلع ہسپتال میں سوچھ بھارت پکھواڑہ کے طور سے کوڑی دان نصب کئے۔چیف انجینئر (سول) ایم جی گئی نے اس سلسلہ میںریاسی کے صدر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایس آر گاندھی کو کورٹ کمپلیکس میںنصب کرنے کے لئے05 کوڑے دان حوالے کئے۔اسی طرح سے ضلع ہسپتال ریاسی کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹڈاکٹر رجیندر کے سمیال کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نصب کرنے کے لئے4عدد کوڑے دان سونپے ۔اس مو قعہ پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریاسی کملیش پنڈتا ،سینئر منجیر (ایچ آر) شریمتی سرافنا لاکرا۔ڈاکٹر پی ایل شرما ،ڈاکٹر دھیرج شرما اور این ایچ پی سی لمیٹڈ کے افسروں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس موقعہ پر موجو دتھی۔اس موقعہ پر گئی نے کہا کہ وزیر عظم کی جانب سے شروع کئے گیا سوچھ بھارت مشن تب ہی کامیاب ہو سکتا ہے جب ہم اس مہم میں باقاعدگی سے شرکت کرین گے اور اسے ایک معمول بنائیں گے۔دونوں اداروں نے این ایچ پی سی کی اس پہل کی سراہنا کی۔بعدا زاں این ایچ پی سی اور سی آئی ایس ایف کنبہ کی لیڈیز کےلئے نعرے تحریر کرنے کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا ،جس میںخواتین کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔