ریاسی: دریائے چناب سے لاش برآمد

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں دریائے چناب سے عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز مقامی چند افراد نے دریائے چناب میں ایک لاش دیکھی اور اس حوالے سے پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا گیا ۔
 
انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔
 
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔