سری نگر//سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سوغات بسواس جو سب رجسٹرار آدھار بھی مقرر کئے گئے ہیں ،نے ریاست میں آدھار کیلئے منتخب شدہ مختلف رجسٹراروں کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ریاست کی آبادی کے 10211893 باشند گان نے آدھار کے تحت رجسٹریشن حاصل کی ہے ۔ ریاست میں آدھار انرولمنٹ کی پیش رفت پر ایک پرذنٹیشن کے ذریعے سوغات بسواس کو بتایا گیا کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران 730540 لوگوں کو آدھار کے تحت انرول کیا گیا اور اسی مدت کے دوران 481747 نئے آدھار جنریٹ کئے گئے ۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں 250 سے زیادہ انرولمنٹ مراکز سٹیٹ رجسٹرار کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ آدھار کو مقبول بنانے کے سلسلے میں ایس پی ڈی ، ایس ایس اے ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس اور آئی پی ڈی کے علاوہ کئی بنکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس کی اُن کوششوں کی سراہنا کی گئی جن کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو گھر گھر جا کر انرول کر کے انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں اور آنگن واڑی ورکروں کو تربیت فراہم کی گئی ۔ سوغات بسواس نے اس موقعہ پر متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ 15 اگست تک 390 ٹیبلٹس کو ایکٹی ویٹ کرنے کا عمل مکمل کیا جائے اور 31 اگست تک 141 سٹیشنری انرولمنٹ مراکز قایم کئے جائیں ۔ سیکرٹری آئی ٹی نے آئی پی ڈی نے ریاست کے مختلف ڈاکخانوں میں 31 اگست تک 87 انرولمنٹ مراکز قایم کرنے کا نشانہ مقررہ کیا ۔ انہوں نے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے پچھلے کے ایک ماہ کے دوران 52 مراکز کو چالو کرانے کیلئے اُن کی کوششوں کی سراہنا کی جن کی بدولت عام لوگوں کو انرول کرنے میں مدد ملے گی ۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل یو آئی ڈی اے آئی ، آر او چندی گڑھ انیل بھاٹیہ ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہانگلو ، ایف اے /سی اے او آئی ٹی کلبوشن کمار ، ایس پی ڈی ایس ایس اے طفیل مٹو ، اسسٹنٹ پی ایم جی پوسٹر ڈیپارٹمنٹ جاوید احمد و دیگر متعلقہ بنک افسران نے شرکت کی ۔
ریاست نے 82 فیصد آدھار کوریج حاصل کی سیکرٹری آئی ٹی نے رجسٹراروں کی کارکردگی کاجائزہ لیا
