ریاست میں ریونیو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کا قیام

 سرینگر/ /ریاست میں پہلی بار ریو نیو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت محکمہ مال کی طرف سے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لئے حاصل کئے گئے سٹیٹ لینڈ پر کل قیمت کی 5 فیصد رقم اور پروجیکٹوں کے لئے دوسری قسم کی اراضی کی کل قیمت پر 2فیصد رقم وصول کی جائے گی۔محکمہ مال ، حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کہ اکہ اس فنڈ کا قیام ریاست کے ہر علاقے میںمحکمہ مال کے لئے ڈھانچے کا قیام یقینی بنانا ہے ۔وزیر موصوف نے محکمہ مال کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ محکمہ مال ایک تال میل کا محکمہ ہے اور اس محکمے کے لئے اثاثے قائم کرنے سے دیگر محکموں کے کام کاج میں بہتری اور باقاعدگی آئے گی۔ اس کے علاوہ اس فنڈ کے قیام سے سٹیٹ لینڈ کا تحفظ یقنی بن جائے گاتاکہ ایک لینڈ ریسورس بینک قائم ہوسکے ۔لینڈ ریسورس بینک سے زمین کے استعمال سے اثاثوں کو قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں ، اسسٹنٹ کمشنر مال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں اور سب ضلع مجسٹریٹوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سرکار محکمہ مال کو مزید متحرک اور فعال بنانا چاہتی ہے ۔ اُنہوںنے افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مال سے بڑے لوگوں کے معاملات فوری طور حل کئے جائیں ۔ وزیر موصوف نے افسران کو ضلع سطح پر ٹول فری نمبرات قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کے محکمۂ مال سے بڑے معاملات اور شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ۔عبدالرحمان ویری نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں سے مختلف حصولِ اراضی معاملات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور ان معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت دی۔بعد میں وزیر موصوف نے افسران کو تمام تحصیلوں کے پٹواری حلقوں میں باقاعدگی لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔