ڈوڈہ //کانگریس نے مخلوط سرکار کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکی عوام خاص طورپردیہی لوگ پی ڈی پی۔بھاجپاسے تنگ آچکی ہے اور ریاست میں تبدیلی چاہتی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق مغل میدان کے سپنائی، پہلگام، پرنزال، سگدی، کوہلیپورہ، بھاٹہ، سنگھم باتی، ملچتر ودیگرعلاقوںمیں کانگریس کارکنان سے بات چیت میں شارق نے کہاکہ عام لوگوں کے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ پچھلے4دِنوں سے وہ دیہی علاقوں کادورہ کررہے ہیں جہاں عوام کو گوناں گوں مصائب کاسامناہے،اُنہوں نے کہاکہ حکومت کے وجود کاکہیں احساس نہیں ہے۔ لوگ بنیادی ضروریاتِ زندگی کوترس رہے ہیں۔ بجلی ، پانی ، راشن جیسے ضروریات کی کافی قلت ہے لیکن وزرأ صرف زبانی جمع خرچی کررہے ہیں اور لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ جوابدہی کافقدان ہے، آفیسران عوامی مسائل حل کرنے میں کوتاہی برت رہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ مخلوط سرکارکی ناکامی، نااہلی اور غفلت کاسایہ انتظامیہ پربھی صاف دکھائی دے رہاہے کیونکہ شفافیت اورجوابدہی کے عنصراب کہیں دکھائی نہیں دیتے ۔شارق نے کہاکہ حکمران جماعتوں سے تنگ آکرلوگوں کی واحد آس کانگریس ہے جوریاست میں مجموعی تعمیروترقی اورانقلابی تبدیلی کانام ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس نے اپنے مختصردورِ اقتدارمیں ریاست میں غلام نبی آزادکی سربراہی میں انقلابی ترقیاتی منازل طے کیں اورآج پھرلوگوں کواُس دورکاانتظار بڑی بر صبری سے ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پی ڈی پی۔بھاجپاکی غلط پالیسیوںنے ریاست کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ کشمیربدامنی اورجموں فرقہ پرستی کی لہرسے جوجھ رہاہے، لوگ فوری تبدیلی چاہتے ہیں اوراس موقع کی تلاش میں ہیں جب وہ موجودہ حکمرانوں کو اقتدارسے نکال باہرکریں۔انہوںنے کہاکہ بے روزگاری ایک بڑامسئلہ ہے اوراِسے اورزیادہ سنگین اورپیچیدہ سرکارکی نااہلی بنارہی ہے کیونکہ ایک لاکھ سے زایداسامیاں مختلف محکموں میں خالی پڑی ہیں جنہیں حکومت پرکرنے میں دلچسپی نہیں دکھارہی ہے اور اپنے عزیزاوراقارب کوچوردروازوں سے سرکاری ملازمت میں گھس پیٹھ کروانے کے مواقع تلاش رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو موجودہ حکومت پرسے اعتماداُٹھ گیاہے۔شارق سروڑی نے اس موقع پرجانکاری دی کہ رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی کی کاوشوں کی بدولت سگدی سڑک پرتال کول بچھانے کاکام منظورہوگیاہے جس کے بعد اب سنگھم باتی سڑک، سگدی تابھاٹا اورملچیتر پائیں سڑکوں اور ملچیتر بالاسڑکوں پرتال کول بچھے گا۔اُنہوں نے پہلگام سگدی کے لوگوں کو یقین دلایاکہ پرانزیل تاپہلگام براستہ سپنائی سڑک کی تعمیرکاکام رواں برس ہی شروع ہوگاجومقامی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ ہے۔اُنہوں نے جانکاری دی کہ رکن اسمبلی اندروال نے ہائی اسکول سگدی کوہائیراسکینڈری کے درجے پرترقی دینے کے معاملے کی بھی سفارش کردی ہے۔اس موقع پرلوگوںنے رکن اسمبلی کی جانب سے سگدی علاقوں میں25کے وی اور63کے وی ٹرانسفارمرنصب کروانے پران کاشکریہ اداکیا۔شارق نے جانکاری دی کہ سگدی کیلئے نئی واٹرسپلائی اسکیم عنقریب ہی منظوری کی جائیگی جس کیلئے رکن اسمبلی سرگرم ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ اس کی منظوری کے بعد پینے کے پانی کی قلت دورہوگی اور لوگوں کو راحت ملے گی۔