جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ ریاستی عوام بھاجپا کی تقسیم کرنے والی پالیسیوں سے اب عوام واقف ہو چکی ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے نتائج 2014جیسے نہیں ہونگے ۔کانگریس سیوا دل کی طرف سے ا سمبلی حلقہ گاندھی نگر کے نئی بستی علا قہ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہاکہ کانگریس پارٹی بھاجپا کی تقسیم کر و والی پالیسی کا پوری طرح سے مقابلہ کرنے کے علا وہ ملک میں جمہوریت کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرتی رہے گی ۔انہوں نے کانگریس سیوا دل کا پارٹی کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں نظم و ضبط کو بحال رکھ کر کانگریس کی مضبوطی کیلئے کام کیا جائے ۔موصوف نے آل انڈیا کا نگریس کمیٹی کے صدر راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ملک میں کانگریس سیوا دل جیسی تنظیم قائم کر کے نوجوانوں کو سیاسی میدان میں اپنا رول ادا کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی اپنے سیاسی مفاد کیلئے عوام کو خطوں ،فرقوں اور مذ ہب میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن حالیہ دنوں میں پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ملکی عوام نے پارٹی کی پالیسیوں کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ۔غلام احمد میر نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی ریاست میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں و لیڈر ان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کانگریس کی مضبوطی اور پی ڈی پی و بھاجپا کی ناکام و عوام کش پالیسیوں سے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے زمینی سطح پر کام کریں ۔اس موقعہ پر پارٹی سنیئر لیڈر رمن بھلہ ،کانگریس سیول دل کے ریاستی صدر راجیش سوڈترہ ودیگر ان بھی موجود تھے ۔