کرگل//بھاجپا کی زیرقیادت مرکزی حکومت پرلداخ کے مسائل کے تئیں غیرسنجیدہ رویہ کاالزام لگاتے ہوئے اس مرکزی زیرانتظام علاقہ کے رہنمائوں نے اپنے چار مطالبات بشمول مکمل ریاستی درجہ اورخطے کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے عوامی تحریک شروع کرنے کاسنیچرکو اعلان کیا۔لیہہ مقیم چھٹے شیدول کیلئے ایپکس باڈی اورکرگل ڈیموکریٹک الائنس نے 6دسمبر کو خطے میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے جس کے بعدمارچ میں لداخ اور کرگل میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی عوامی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایپکس باڈی کے چیئرمیں تھپسن چیانگ اورشریک چیئرمین اصضر کربلائی نے کہا کہ انہوں نے ریاستی درجہ کے حق میں عوامی تحریک شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔انہوں نے لداخ کیلئے ایک مزید لوک سبھا سیٹ اور دوراجیہ سبھانشستوں کا بھی مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ لداخ میں دس ہزار اسامیوں کو تیزتر بنیاد پر پر کرنے کی بھی مانگ کی۔