ایزوال//میزورم حکومت نے میزورم ۔میانمار سرحدپر اضافی دستے میزورم حکومت کی جانکاری کے بنا تعینات کرنے کیخلاف وزارت دفاع اوروزارت داخلہ سے شکایت درج کی ۔حکام کے مطابق ریاست کے چیف سیکریٹری للنن ماویہ چوانگونے کہا کہ امن وقانون کی برقراری ریاستی حکومت کے ذمہ ہے اور مرکزی حکومت کو ایسے اقدام ریاستی حکومت کو مطلع کئے بنا نہیں کرنے چاہیے ۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ اگر چہ مرکز کو سرحدی علاقوں میںبیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت تھی اِسے ریاستی حکومت کو مطلع کرنا چاہیے تھا۔