Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

! رہنمائےتعلیم کے او صاف، صلاحیتیں اور کردار

Towseef
Last updated: August 12, 2024 11:13 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

رئیس یاسین

ایک تعلیمی رہنما کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ تعلیمی عمل کے دوران اپنی توجہ اساتذہ کے مابین اختلافات کو دوستانہ طریقے سے حل کرنے پر مرکوز کرے اور ہر فرد کو معاملات پر غور و فکر کرنے اور اپنی رائے کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق استعمال کرنے کی آزادی اس تاکید کے ساتھ فراہم کرے کہ ہر کوئی اپنی بہتر کوششوں کے ذریعے نوجوانوں کو اعلیٰ اقدار اور اخلاقیات کی بنیاد پر بغیر کسی عیب کےتدریسی فریضہ انجام دیں۔تعلیمی رہنما سے مراد وہ شخص ہے جو اساتذہ اور طلباء کی نگرانی کرتا ہے، ان کو گائیڈ کرتا ہےاور انہیں راستہ دکھاتا ہے نیز طلباء کےوالدین کو بھی رہنمائی فراہم کرتاہے۔ وہ ایسے منصوبے تیار کرتا ہے جو روزمرہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے میں کارآمد ہوتے ہیں۔تعلیمی رہنماوہ ہوتا ہے جو محدود لیکن بہترین وسائل اور دستیاب سہولیات کو احسن طریقے سے استعمال کرکے کم سے کم اخراجات پر اپنا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، اساتذہ کو ایک مشترکہ مقصد کے حصول پر تعاون کرنے کے لیے متحدو متفق کرتا ہے۔ اُن کے جذبات پر قابو پانے اور ان کے طرز عمل کومثبت رُخ دینے پر قادر ہوتا ہے،گویا وہ ایک ایسا تعلیمی ڈھانچہ بناتا ہے ،جس سے باہمی ہم آہنگی اور مختلف شعبوں کے درمیان رضا کارانہ تعاون کو وسعت ملتی ہےاور مثبت تعامل اور کامل توازن کا حصول ممکن ہوجاتاہے۔ اس طرح تمام کاروائیاں اور سرگرمیاں منظم انداز میں انجام پاتی ہیں اور ایک ماہرانہ قیادت حاصل ہوجاتی ہے۔

ایک تعلیمی رہنما کی بے شمار خوبیاں ہوتی ہیں ۔جن میں انصاف، تعاون، فیصلہ سازی، اختراع اور دیگر مثبت خصوصیات شامل ہوتے ہیں۔ اس کی نظر بہت دور تک ہوتی ہے جو اس دنیا کی حدود سے نکل کر آخرت اور اس کے ثواب سے جڑی ہوتی ہے۔ وہ طلباء، اساتذہ،اور سرپرست کے ساتھ احترام سے پیش آتا ہے۔اس کے احکامات جاری کرنے طرز ِ عمل اور فیصلہ سازی کا اندازایسا ہوتاہے کہ کہیں پر بھی ایک فریق کی طرفداری دوسرے فریق کی قیمت پر نہ ہو۔ وہ اس یقین کے ساتھ نئے آئیڈیاز کو نافذ کرنے اور خطرات مول لینےسے نہیں گھبراتا ہے کہ ناکامی، حقیقی کامیابی کا ایک لازمی جزو ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ کامیابی صرف مؤثر تعاون، اساتذہ کو فیصلہ سازی میں شریک کرنے اور ان کے خیالات، تجاویز اور تعاون پر بھروسہ کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ دوسروں کو نئے طریقے آزمانے، نئی ٹیکنالوجی میں انوسٹ کرنے اور ترقی پسندانہ ذہنیت کو پرورش کرنے کی اہمیت دیتا ہے۔ ہر وقت کچھ نیا سیکھنا پسند کرتا ہے اور اس چیز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ وہ کام کے ہوجانے کا انتظار نہیں کرتا بلکہ ٹیم کے اراکین کو اعتماد میں لے کر ان سے مشترکہ تعاون حاصل کرکے خود اس کام کو انجام دیتا رہتا ہے۔ اس کے پاس ذہانت ، تجزیہ کی صلاحیت اور دوراندیشی ہوتی ہے۔ بات سمجھانےکی ہمت ، لچک، قابلیت، احکام صادر کرنے کی طاقت، مسائل سمجھنے اور حل تجویز کرنے کی قدرت، تبدیلی کے تقاضوں سے نمٹنے کا ہنراور رائے اور تجاویز سب کے سامنے رکھنے کی جرأت ہوتی ہے۔

وہ ایماندار، مخلص، باوقار، راست باز، دیانت دار، نیک، بردبار، اور ایک اچھا رول ماڈل ہوتا ہے۔ تعلیمی نظام کی خوبیوں اور کمزوریوں کو جاننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وقت کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک استعمال کرنے کا ہنر جانتا ہےاور تمام اساتذہ اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے میں ایک رول ماڈل ہوتا ہے۔وہ مثبت ماحول کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے، اور وہ اساتذہ اور طلباء کو ہر قیمت پر خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ لوگوں کی باتوں کی پرواہ کیے بغیر روایتی طریقہ کار کو رد کرتا ہے اور نئے اور منفرد طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔یہ ایک ضروری صفت ہے جو اسے ٹیم کی قیادت کرنے اور ان مہارتوں کو استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے، جن سے وہ اپنی ذات کی نشو و نما اور اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ دوسروں کے احساسات کو سمجھتا اور محسوس کرتا ہے، اس کے پاس جذباتی ذہانت ہوتی ہے، جو ٹیم ورک کے کلچر کو فروغ دیتی ہے اور مختلف نقطہ ہائے نظر کی تائید کرنے اور سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ وہ اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو جذبے اور خلوص کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کرتا ہے، تاکہ اسے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی توفیق ملے اور متوقع فرق ڈالنے میں کامیاب ہوسکے۔ اسے یہ نہیں لگتا کہ اس کا کام صرف حکم جاری کرنا اور نگرانی کرنا ہے، اُسے اس کی تنظیم میں کسی بھی جگہ یا جماعت کے اراکین کے بیچ کہیں بھی دیکھا جاسکتا ہے اور ہر کام میں حصہ لیتا رہا ہے، چاہے وہ کام دوسروں کی نظروں میں کتنا ہی حقیر کیوں نہ ہو۔

تعلیمی رہنما دوسرے عام ملازمین سے اس لحاظ سے مختلف ہوتا ہے کہ اس کے پاس مہارت ہوتی ہے اور وہ مختلف کردار ادا کرتا ہے، جو تعلیمی عمل کو مزید کامیابیوں کی طرف آگے بڑھاتا ہے۔ وہ حقیقی صورت حال کا مطالعہ کرنے، دستیاب مواقع، پہلوؤں اور رجحانات کی بصیرت حاصل کرنے پر مبنی ہوتا ہے۔ اس کا خوابوں، خیالوں یا شکوک و شبہات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ اپنے آس پاس موجود کچھ لوگوں کی بار بارغلطیوں کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیچھے نہیں رہتاہےاور یقین کے ساتھ جانتا ہے کہ ہر فرد اپنی ناکامیوں پر قابو پا سکتا ہے۔ البتہ غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے پہلو سے بھی غافل نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے وہ اپنے گروپ اور کارکنوں کے سروں سے مایوسی کے بادل دور کر دیتا ہے۔ چونکہ وہ ٹیم میں ہر کسی تک پہنچنے کا طریقہ جانتا ہے اور تمام ممکنہ ذرائع مواصلات کو برقرار رکھتا ہے۔اپنے قائد انہ اہداف مقرر کرنے اور پالیسیاں بنانے کے علاوہ تنفیذی عمل کی براہ راست نگرانی کرتا رہتاہے۔ ہر رکن کے لیے اس کا رول بالکل واضح کیا جاتا ہے، جو اس کی ذمہ داری اور متعلقہ اختیارات کو اس انداز میں نمایاں کرتا ہے کہ رول اور ذمہ داریاں گڈمڈ ہونے سے بچ جاتی ہیں اور ساری تگ و دو ایک مشترکہ سمت میں لگ جاتی ہے۔ وہ کام کے لیے ضروری محرکات فراہم کرتا ہے، کام میں کی ہوئی بے ضابطگیوں کے معاملات پر پکڑ کرتا ہے اور کام کو پھر سے صحیح سمت پر گامزن کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہر وہ سہولت اختیار کرتا ہے جو اس کی نظر میں نئے طرز فکر وعمل کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت دیتی ہے۔الغرضایک کامیاب تعلیمی رہنما (قائد) مختلف ذمہ داریوں اور کرداروں پر فائز ہونے کے علاوہ اور بہت سی خوبیوں اور مہارتوں سے پہچانا جاتا ہے۔ جو اسے ٹیم ورک کی قیادت کرنے اور ان مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے میں کام آتی ہیں، جو اسے تنظیم کی قیادت کرتے ہوئے درپیش ہوتے ہیں۔ اس طرح وہ کام کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ بخش ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس کی خصوصیات میں افہام و تفہیم اور تعاون شامل ہیں اور اس کی قیادت اس انداز میں کرتا ہے جس سے عمومی اجتماعی روح اور یکجہتی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
پونچھ کے ساوجیاں گگریاں علاقوں میں تلاشی مہم سرحدپار رابطے کا شبہ ،مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے،1گرفتار
پیر پنچال
راجوری لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد مخالف آپریشن دوسرے روز بھی جاری بارات گلہ کیری میں دراندازی کی کوشش ناکام، حساس علاقوں میں سرچ آپریشن تیز
پیر پنچال
نوشہرہ کے سیری بلاک میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا مقامی لوگوں نے گرڈ اسٹیشن کی منظوری کا مطالبہ دہرایا
پیر پنچال

Related

تعلیم و ثقافتکالم

کتابی تعلیم اور عملی علم۔کون پڑھا لکھا اور کون نا خواندہ؟ تلخ و شریں

June 10, 2025
تعلیم و ثقافتمضامین

طلباء میں عدم توجّہ کا چلن فکرو ادراک

June 10, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

تعلیم برائے روزگار یا تعلیم برائے انسانیت؟ فہم و فراست

June 10, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

بچوں کی نفسیات اور مؤثر تدریسی طریقہ فہم و فراست

June 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?