مہور//رہبر تعلیم اساتذہ کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں پلے گراﺅنڈ ریاسی میں فورم کی ایک میٹنگ منعقد جس کی صدارت بہادر سنگھ رسیال نے کی جب کہ فورم کے زونل اور تحصیل سطح کے کارکنان بھی موجود تھے۔ رہبر تعلیم اساتذہ نے 28اگست کو جموں کے پریس کلب کے باہر کئے جانے والے احتجاجی مظاہرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کا ہر سطح پر استحصال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ساتویں پے کمیشن کے نفاذ، ایس ایس اے کے تحت لگائے گئے اساتذہ کی تنخواہوں کو مرکزی بجٹ سے ڈی لنک کر کے ریاستی بجٹ کے ساتھ جوڑنے کی مانگ کی تا کہ انہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں کوئی بھی مشکل پیش نہ آئے۔ فاروق احمد تانترے، بھوپندر سنگھ ،جہانگیر عالم خان کی قیادت پر بھرپور بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے مقررین نے اپنی جد و جہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ چیئر مین بھارت سنگھ ناگ، ضلع جنرل سیکرٹری پرویز خان، سٹیٹ ڈپٹی آرگنائزرچین سنگھ، بچتر سنگھ، کرنیل سنگھ ، سشما کماری لہر سنگھ، کرن سنگھ، کہر سنگھ، بلوان سنگھ ، شیر سنگھ، انگراج سنگھ، ہریندر سنگھ، منجیت سنگھ، نیرج ٹھاکور، محمد صابر، ریاض احمد اور کے سی شرما بھی موجود تھے۔