سرینگر//اپنی رہائی کے تیسرے روز پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر محبوبہ مفتی جمعرات کو جنوبی ضلع میں واقع اپنے آبائی قصبہ بجبہاڑہ گئیں اور اپنے مرحوم والد مفتی محمد سعید کی قبر پر فاتحہ پڑھی۔اُن کے ہمراہ کئی پارٹی لیڈران بھی تھے۔
اطلاعات کے مطابق محبوبہ کے بجبہاڑہ دورے کے سلسلے میں حفاظت کے سخت انتظام کئے گئے تھے۔
محبوبہ اپنے والد کی برسی کے دن (7جنوری) اُن کی قبر پر جایا کرتی تھی تاہم اس سال مسلسل نظر بندی کی وجہ سے وہ بجبہاڑہ نہیں جا پائی تھی۔
محبوبہ کومنگل کے روز14ماہ کی اسیری کے بعد رہا کیا گیا۔
محبوبہ آج تیسرے پہر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے گھر جانے والی ہے، جہاں وہ گپکار اعلامیہ کے دستخط کنندگان کی میٹنگ میں شرکت کریں گی۔