عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //خواجہ نقشبند صاحب سپورٹس سٹیڈیم رڈپورہ میں جمعرات کو تاجہ مالا میموریل ٹی 20ٹورنمنٹ کا آغاز کیا گیا ۔8دنوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنمنٹ جموں و کشمیر اور یوٹی لداخ کی 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 11ٹیمیں کشمیر، 4جموں جبکہ ایک ٹیم یوٹی لداخ سے تعلق رکھتی ہے۔ ٹورنمنٹ کا انعقاد اُرزو سپورٹس کلچرل اور ایجوکیشنل ٹرسٹ نے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز گلزار شبنم، ، سنجے صراف، اجے کول اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ چیئر مین اشتیاق احمد بیگ کے علاوہ اُرز سپورٹس کلچر اور ایجوکیشن کے چیئر مین سبھاش بھی موجود تھے۔ ۔ اس موقع پر سنجے صراف نے بتایا کہ اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم میں 7کشمیری مسلم اور 7کشمیر پنڈتوں کو رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت نظارہ ہے کیونکہ یہ ہی نوجوان ہمارا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35سال بعد ان نوجوانوں کو ایک ساتھ ملکر کھیلنے کو ملا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مقامی لوگوں نے منتظمین خاصکر انجینئر برہان شاہ، عرفان کول کے علاوہ پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔