جموں//جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ نے روہنگیائی مسلمانوں پر ڈھائے جارہے مظالم وقتل وغارت گری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہاں جاری پریس بیان میں جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کے صدر شوکت علی چوہدری نے کہاکہ چھ سوسال قبل جب ورما،بنگال ہندوستان کاحصہ تھا، یوپی ۔بہاروغیرہ سے برٹش حکمرانوں نے انگریزوں اورمغل دورمیں ان لوگوں کولیجایاگیا ۔ہندوستان کی آزادی کے اگلے سال 1948 میں جب ورما ملک آزاد ہواتھا ،خودمختاری قانون مسودہ میں وہاں کی حکومت نے ان کے شہری حقوق تلف کردیئے ۔انہوں نے کہاکہ بودھ حکومت کے مظالم وقتل وگارت گیری انسانیت سوز ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج اقوام متحدہ ،یعنی سلامتی کونسل یااوآئی سی کی نظیربرمی مسلمانوںپرکیوں نہیں پڑرہی ہیں۔ انہوں کیوں عالمی ادارے آج امریکہ ،روس، برطانیہ ، فرانس ودیگر انگریزممالک کے غلام ہوچکے ہیں خاص طور پر اسلامک آرگنائزنز انگیزوں کی جوٹھن بن گئی ہیں۔دنیاکے 57سے لیکر 65اسلامی ممالک اگریکجاہوکر تیل سپلائی بند کردیں تودنیا توگھٹنے ٹیکنے پرمجبورہوجائے گی لیکن یہ عرب ممالک کے عیاش مسلمان یورپین ممالک میں عیش کرتے ہیں ۔تمام مسلم ممالک کاخزانہ کے بنک کھاتوں میں جمع کراتے ہیں جن سے انگریزی ہتھیارخریدکرمسلمانوں کونیست ونابودکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کی خاموشی پرتشویش کااظہارکیااوران پر برمی مسلمانوں کے قتل عام کیخلا ف آوازبلندکرنے پرزوردیا۔