سرینگر //پرنسپل سیکرٹری پلاننگ روہت کنسل نے اسٹیٹس محکمے کی ایک میٹنگ کے دوران دربار موو کی جموں منتقلی کے حوالے سے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اسٹیٹس طارق حسین گنائی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر شال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ستیش اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں موو ملازمین کیلئے رہایشی سہولیات کے علاوہ سرکاری کوارٹروں اور سول سیکرٹریٹ کمپلیکس جموں میں تجدیدی کاموں کو عملانے سے جُڑے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ روہت کنسل نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں میں موو ملازمین کیلئے پرائیویٹ مکانات اور ہوٹلوں کو کوائے پر لینے کا کام وقت پر مکمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان ہوٹلوں میں پینے کے پانی اور بجلی کی بہتر سہولیات میسر ہونی چاہئیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ رہایشی سہولیات الاٹ کرنے کے دوران وضح شدہ قوانین پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری رہایش الاٹ کرنے سے پہلے مناسب ویری فکیشن کی جانی چاہئیے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ سرکاری اور نجی رہایشوں پر سے غیر قانونی الاٹمنٹ فوری طور سے ہٹائی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے فیلڈ افسروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے غیر قانونی طور رہایشوں میں بیٹھے افراد کو نکالیں ۔ انہوں نے دفتروں کے احسن کام کاج کو یقینی بنانے کیلئے آپسی تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔