جموں // جموں او رممبئی میں شاندار کامیابی کے بعد روہت ورما کے موسیقی ڈرامہ ’’حامد‘‘ کواگلے ماہ نئی دہلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔اس بات کا خلاصہ ابھرتے کلاکار تھیٹر ڈائریکٹر روہت ورما نے کیا، جو کہ ممبئی یونیورسٹی سے پرفارمنگ آرٹس میں پوسٹ گریجویٹ ہے۔ڈرامہ حامد شیکس پیئر کے گائوں کی ترجمانی ہے۔وہ اپنے والد کے اچانک انتقال کرنے سے صدمہ میں ہے اور اپنی ماں کی اپنے چاچا کے ساتھ شادی کرنے کے شرائط پر رضامند نہیں ہے۔اُسے یقین ہے کہ اسکے والد کا قتل ہوا ہے۔جونہی وہ صداقت ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے ،تو اسے اپنے دوست اور معشوق پر شک ہو جاتا ہے۔اُسے پکا یقین ہے کہ اسکے والد کا قتل اسکے چاچا نے کیا ہے اور وہ اسکو مارنا چاہتا ہے۔ پچھتاوے میں دیکھ کر حامد نے اپنے چاچا کو مزید کچھ دن زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔اُس کے چاچا کے دوست اسکی ماں کو اس بات پر مطمئن کرتے ہیں کہاسنے اپنی پاکیزگی کھوئی ہے او راسکی دیوانگی کو سب کو پتہ چلا ہے۔وہ اسے زہر کی ایک گلاس دیتے ہیں۔ حامد کا اپنے والد کے انتقام لینے پر اسے اپنی ماں کی اپنے خاوند کے ساتھ وفاداری پر سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔اُسے ناراض اور پریشان دیکھ کر اسکی ماں نے اسے زہر دینے کا فیصلہ کیا اور اسے پیتی ہے ۔اس ڈرامہ میں کام کرنے والے کلاکاروں میں سمدیش کمار، منوج بھٹ، ڈاکٹر پائل اروڑہ، سندیپ ٹھاکور، ،شبھم سنگھ ، سونیدھی شرما ، ترن چاڑک ،شریب ،آدتیہ، شون شرما ، سیتا کماری اور گریما شرما شامل ہیں۔ہیمپریت کور اس ڈرامہ میں براہ راست گائیں گی جبکہ سمدیش اور نتیش ڈوگرہ موسیقی پیش کریں گے۔