ڈوڈہ //موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ کی جانب سے جنرل بس اسٹینڈ ڈوڈہ میں ’’ سڑک سورکھشا ،جیون سورکھشا ‘‘ کے عنوان سے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں ضلع کے 150مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں نے شرکت کی۔کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے اے آر ٹی او ڈوڈہ راجیش گپتا نے روڈ سیفٹی کا پیغام پھیلانے کے لئے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کا تعاون طلب کیا، تاکہ روڈ سیفٹی ہفتہ کو معنی خیز بنایا جا سکے۔انہوں نے انہیں تیز رفتاری ،گاڑی چلانے کے دوران موبائیل فون ،شراب پی کر گاڑی چلانے ،غلط ائور ٹیکنگ ، ریس لگانے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو سکے۔انہوں نے شرکا سے تمام ضروری اقدام کرنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ محفوظ رڈرائیونگ ممکن ہو سکے۔اے آر ٹی او نے نوجوانوں پر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے انہیں سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں کو ورکنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی صلاح دی۔