ڈوڈہ //جموں کے روپ نگر میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں پر جے ڈی اے کی انہدامی کاروائی کو لے کر ڈوڈہ کی تحصیل چلی پنگل کے اخیار پور میں سیول سوسائٹی نے احتجاج بلند کرتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔سیاسی و سماجی کارکن لیاقت علی شیخ کی قیادت میں مظاہرین نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے گوجر طبقہ کے رہائشی مکانات کو منہدم کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سرکار قبائلی لوگوں کو زمین دینے کا دعویٰ کرتی ہے تو دوسری طرف غریب و بے سہارا کنبوں پر ظلم و زیادتی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کے مختلف علاقوں میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں و کئی آفیسروں نے ناجائز تعمیرات کیں ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔اس موقع پر سابق سرپنچ یونس رشید ملک و سرپنچ دانش ملک نے کہا کہ انتظامیہ کی غریب عوام پر کاروائی قابل مذمت ہے۔انہوں ایل جی سے متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے و اسطرح کی کاروائی پر مکمل روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔