جموں//روٹری کلب جموں کے اشتراک سے شیلبائی ہسپتال کی طرف سے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں گھٹنوں کے جوڑوں کے درد کے 150مریضوں کا معائینہ کیا گیا۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کیمپ میں آنے والے بیشتر مریضوں کا تعلق سماج کے پسماندہ طبقہ جات سے تھا۔ گورو نانک مشن ہسپتال نانک نگر کے احاطہ میں منعقدہ اس طبی کیمپ کا افتتتاح وکرم رندھاوا ایم ایل سی نے کیا اور روٹری کلب و شیلبائی ہسپتال کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے ہی کیمپ منعقد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ شیلبائی ہسپتال نے بی پی ایل زمرہ کے مریضوں کی مفت سرجری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ کیمپ میں کئی ماہر ڈاکٹر موجود تھے جن میں ڈاکٹر وکرم شاہ، بھانو پرتاپ سنگھ شامل ہیں جب کہ گورو نانک مشن ہسپتال کے صدر جگپال سنگھ اور سیکرٹری منجیت سنگھ نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔